لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ممکنہ زمان پاک آپریشن سے متعلق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کےموقع پر زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیر عظم شہبازشریف اور نگراں وزیر اعلی کو مراسلہ لکھ دیا ۔ واضح رہے کہ یہ مراسلہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عید کے موقع پر لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور نگراں وزیر اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو پی ٹی آئی کیخلاف کسی بھی آپریشن سے باز رہیں،اگر زمان پارک آپریشن کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔مراسلے کے متن کے مطابق لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے تاہم عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنےکا پلان بنایا گیا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا ۔















