اہم خبریں

کھجور اور اخروٹ کا کیک

عید الفطر کی آمد آمد، اپنے رشتہ داروں دوستوں کی تواضع کیلئے نت نئی ڈیشز تیار کرسکتے ہیں ان میں ایک کجھور اور آخروٹ کا کیک بھی ہے جس کا ذائقہ آپ کی عزت میں اضافہ کرے ۔
اجزاء۔
خمیر مکس آٹا۔ اڑھائی کپ
گرم مصالحہ۔ 2چائے کے چمچ
کھجوریں ۔پونا کپ کتری ہوئی
اخروٹ ۔آدھا کپ کترے ہوئے
آئل۔ 4 چمچ
شکر/گڑ۔ آدھا کپ
سکمڈ ملک ۔ایک چوتھائی کپ
اخروٹ ۔سجانے کیلئے
ترکیب۔
اوون کوF ْ350 پر گرم کریں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگاکر تیار کر لیں ۔آٹے میں مصالحہ مکس کر کے چھلنی میں چھان لیں اب اس میں کھجوریں اور اخروٹ مکس کر دیں ۔آٹے کے آمیزے میں تیل ،گڑاور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔اس طرح سارے اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں گے۔اس آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی کے ٹن میں بھرتے جائیں چمچ کی مدد سے آمیزے کی سطح ہموار کر لیں اور اوپر سے اخروٹ چھڑک کر دبا دیں۔4۔کیک کو تقریباََ 40۔45منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں تیز چاقو یا ڈبل روٹی کے سلائس بنا نے والی چھری سے سلائس بنا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں