اسلام آباد (نیوزڈیسک )سویڈن کے سفارت خانے نے پاکستان میں ویزا سروسز عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سویڈن سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مائیگریشن سیکشن کوئی درخواست نہیں لے رہا ، ویزا سروسز عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں ، وزیٹرز کیلئے سوئیڈن کا سفارتخانہ اسلام آباد کی صورتحال کے باعث بند کیا گیاہے ۔سوئیڈش سفارت خانے نے سروسز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان ویب سائٹ پر جاری کیاہے ۔تاہم ہزاروںپاکستانی طلبا سفارتخانہ کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکا ر ہیں ۔ ملک بھر سے 1000 سے زائد طلباء نے سویڈن کی یونیورسٹیوں میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے داخلہ کروا رکھا ہے جبکہ آدھے سے زائد طلباء اپنی فیسیں بھی جمع کروا چکے ہیں۔سویڈن کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کی بائیومیٹرک، انٹرویو اور فائنل ویزا پراسس کرنے کیلئے سویڈش سفارتخانہ کھلنا انتہائی ضروری ہے۔خط میں لکھا ہے کہ میں طلباء کی ایماء پر عام شہری کے طور پر درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں سویڈن کا سفارتخانہ کھلوانے کیلئے معاملے پر ذاتی طور پر کردار ادا کریں۔ سویڈن کا سفارتخانہ بند ہونے کے باعث وہ طلباء جن کا سویڈش یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا ہےکیلئے بے پناہ مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
