اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوبز کی مشہور جوڑ ی آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ گھر کے سب کام خود کرتے ہیں ، اتوار کو مل کر کپڑے دھولیتے ہیں ۔شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے نجی ٹی وی کے شو میں انکشاف کیا کہ گھر کے سب کام خود کرتے ہیں کوئی نوکر نہیں رکھا ۔ آغا علی نے کہا کہ کچن اور سحری و افطاری میں تیار کرتا ہوں باقی صفائی ستھرائی حنا کرتی ہیں۔ہمارا کام بہت زیادہوتا ہے تو اتوار کو مل کر کپڑے دھولیتے ہیں ۔شوبز شخصیات کے لیے گھر کو وقت دینا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ حنا الطاف نے کہا کہ عیدکی تو سب کو خوشی ہوتی ہے لیکن مجھے سسرال سے عیدی ملنے کی زیادہ خوشی ہوتی ہے ۔کیونکہ سسرال سے مجھے بہت اچھی عیدی ملتی ہے ۔