اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس ،عمران خان پیش نہ ہوئے ، عدالت نے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔ آ ج الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے کسی وکیل اور نہ ہی عمران خان کے نوٹس کی تعمیل ہوئی، پولیس نے بھی کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے وقت دیا گیا ۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔
