لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کا 10 مقدمات سے متعلق بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے معاملے میں آج بھی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونگے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سرگرم رہنماء مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے جےآئی ٹی کیخلاف ہائی کورٹ سے پہلے رجوع کر رکھا ہے واضح رہے کے جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلب کیا ہوا تھا ، اگر رہنما پیش نہ ہوئے تو ان ضمانتیں خارج کرنے کی عدالت سے استدعا کی جائے گی ۔
