اہم خبریں

شارخ یاکوہلی کس کے مداح زیادہ ، فینز کی جنگ ،لیکن دونوں لیجنڈز کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ،تصویر وائرل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کرکٹ گراؤنڈ میں آمد ، ویرات کوہلی کو 81 رنز سے شکست ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف آئی پی ایل میچ میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو 81 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تو دوسری طرف شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے مداح سوشل میڈیا پر بر سرے پیکار ہیں، لیکن دونوں لیجنڈ زنے سب چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر کولکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا، رپوٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ بھی ادا کرتے رہے،شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کی اس ملاقات کی ت تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں