اہم خبریں

مریم اورنگزیب نے کااغذات نامزدگی واپس لینے کی خبروں کو پراپیگنڈا قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں ایک ہی دن میں الیکشن چاہتی ہیں، کاغذات نامزدگی واپس لینےکی خبریں جھوٹ ہیں ،میڈیا ایسی خبریں شائع نہ کر ے ۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ
پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،ایسی اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخاب چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں