اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاسدان اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوگا لیکن اس سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا ہوگی میں
ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں ہوں، آگے میاں نوازشریف کی اپنی رائے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کو چاہیے تھا کہ عدلیہ کی ساکھ بچائیں لیکن اس فیصلے سے سیاسی بحران نے جنم اور فیصلہ بھی متنازع بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو سیاسی ، فوجی اور عدالتی قیادت کی ضرورت ہے ،سب کو اپنے مفادات چھوڑے کے ملک کے لیے آگے بڑھنا ہوگا ۔
