لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں پر پولیس تشدد و جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،عدالت نے بیانات جمع کرانے کے لیے سماعت ملتوی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جج عبہر گل خان کی عدالت میں ہوئے ۔ ایس ایس پی عمران کشور نے دوران سماعت کہا کہ صرف اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ان کو شامل تفتیش کے بیانات ریکارڈ کرلیں۔ بیرسٹرسلمان صفدر نے اسد عمر کےلئے تاریخ دینے کی استدعا جسے عدالت مسترد کرتے ہوئے سماعت بیانات ریکارڈ ہونے تک ملتوی کردی۔
