لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کرسپریم کورٹ پر حملے کے لئے اُکسا رہا ہے اور مریم نواز اپنی تربیت کے عین مطابق مسلسل اعلیٰ عدلیہ پر من گھڑت الزام لگا رہی ہے ۔ اپنے مفادات کیلئے ایسے منفی الزامات سے مریم نواز گریز کرے اور ادارے کو متنازعہ نہ بنائے۔ انھوں نے پارٹی دفتر میں خالد وسیم ایڈوکیٹ کو سینئر نائب صدر ویلفیئر ونگ سینٹر ل پنجاب کا نوٹیفکیشن دیا اور کئی وفود سے ملاقات کی۔
