لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت سین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی ۔ صابری برادران کی اس جوڑی نے 70 اور 80 کی دہائی میں کلاسیکل گائیکی میں خوب نام کمایا ، غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی، 1975میں گائی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے ان کی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ،ان کا یہ کلام آج بھی مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیتا ہے ۔ اس کلام کو دور حاضر کے معروف اداکار عاطف اسلم نے بھی گایا ہے ۔
