اہم خبریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے بھی استعفیٰ دیدیا،وجہ سامنے نہ آسکی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونیکیشن فہد حسین نے بھی استعفیٰ دیدیا،وجہ سامنے نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین ناگزیروجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے شہباز شریف نے منظور کرلیا۔

متعلقہ خبریں