لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آئین پر سمجھوتا کرنے کیلئے تیار نہیں ،دفاع کیلئے ججز اور وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات التواء سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، ہم نے اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کردیا ، اب حکومت اپنا مؤقف پیش کرے ہم آئین کی پاسداری چاہتے ہیں ، عدلیہ بھی آئین پر سمجھوتا کرنے کیلئے تیار نہیں، ہم آئین کے دفاع کیلئے ججز اور وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین ٹوٹ گیا تو ملک میں کوئی نظام باقی نہیں رہے گا ،موجودہ صورتحال پر بلاول بھٹو کیوں خاموش ہیں، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے آئین کی حکمرانی کے لئے آواز اٹھائی۔
