پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواکے شہرمردان کے علاقےکا ٹلنگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔اتوار فائرنگ کا یہ واقعہ مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں پیش آیا ہے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹا اور بہن شامل ہیں۔فائرنگ کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چچازاد بھائیوں نے نامعلوم وجہ پرفائرنگ کرکے قتل کیا۔