لاہور(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی یقین دہانی کرادی ہے۔فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خون ریزی سے باز رہے،ہم پرامن ہیں،تصادم نہیں چاہتے۔خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے عمران خان کے علیحدہ علیحدہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عمران خان طلبی کے باوجود سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نےلاہور میں پی ٹی آئی ریلی کی قیادت کی۔توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر کے 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔
عمران خان صاحب نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت surety undertaking لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی۔ اس کے بعد پولیس کے پاس کاروائی کوئی جواز نہیں
امپورٹڈ حکومت خون ریزی سے بعض رہے ہم پرامن ہے تصادم نہیں چاہتے۔ pic.twitter.com/UtJQgtm1NS— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 14, 2023