شیخوپورہ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج اس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے، عدالت کے حکم پر اس کو پیش کریں گے۔ عمران خان اپنے کارکنوں کو کہتا ہے جیلیں بھرو، اس کی اپنی حالت یہ ہے چوہے کی طرح گھر میں چھپا ہوا ہے، عمران خان گرفتار ہونے سے بھاگ رہا ہے، جب بھی ملک میں بحران آیا نواز شریف نے نکالا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے، یہ ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، اگر اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، اس کو ایک پراجیکٹ کے طور پر مسلط کیا گیا، اس نے ایک دن بھی ملک کی خدمت نہیں کی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان آج مشکل دور سے گزر رہا ہے، مشکلات آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہیں۔
