اہم خبریں

خضدار میں بم دھماکا، 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے

خضدار(اے بی این نیوز   ) خضدار کے علاقے آغا سلطان ابراہیم روڈ پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس، ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمیوں کو خضدار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں