اہم خبریں

معمولی تلخ کلامی پردوگرپوں کے درمیان تصادم ،6 افراد زخمی ہو گئے

بہاولنگر(نیوز ڈیسک) معمولی تلخ کلامی پردوگرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاوں میں دوگروپوں میں معمولی بات پرتلخ کلامی پر تصادم کا واقع پیش آیا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے کلہاڑیوں اورڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں