راولپنڈی (اے بی این نیوز )پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آٹے، گندم اور میدے سے لدی 07 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،پولیس نے 1473 تھیلے آٹا، 620 تھیلے گندم، 15 تھیلے میدہ اور 23 ٹن گندم برآمد کرکے 07 ڈرائیور گرفتار کیےنصیر آباد پولیس نے ڈرائیوروں عبدالوہاب، وسیم، الیاس اور عبدالواحد کو گرفتار کرکے 23 ٹن آٹا اور 370 تھیلے آٹا برآمد کیاٹیکسلا پولیس نے ڈرائیوروں عامر اور حامد کو گرفتار کرکے 953 تھیلے آٹا، 620 تھیلے گندم اور 15 تھیلے میدہ برآمد کیاصدرواہ پولیس نے ڈرائیور کاشف کو گرفتار کرکے 150 تھیلے آٹا برآمد کیا ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گئی۔
