اہم خبریں

سابقہ فاٹا کے قبائلی عمائدین نے درست مردم شمار ی سے قبل الیکشن کو ظلم قرار دے دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سابقہ فاٹا کے قبائلی عمائدین نے درست مردم شمار ی سے قبل الیکشن کو ظلم قرار دے دیا، مزاحمت کا اعلان کر دیا، وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ میں خود قبائلی علاقے سے ہوں، سابقہ فاٹا کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا،قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ کیلئے ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا،قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کے انضمام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قبائل تباہ حال ہو گئےانضمام کے نتیجے میں فاٹا سے سینیٹ کی نشستیں ختم کی گئیں، قومی اسمبلی سے تعداد نصف کی گئی،جبکہ جرگہ نے فیصلہ دیا ہے کہ قبائل کے عوام درست مردم شماری سے قبل الیکشن کروانے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں