اہم خبریں

بانی ایم کیو ایم لندن میں 6 پراپرٹیز کا مقدمہ ہار گئے

لندن (نیوزڈیسک)بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن کی عدالت میں ایم کیو ایم سیکرٹیریٹ سمیت 6 پراپرٹیز کا مقدمہ ہار گئے۔لندن کی عدالت میں ایم کیو ایم سیکرٹیریٹ سمیت 6 پراپرٹیز کی ملکیت کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھا۔ ان املاک کی ملکی ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی ہے جو کہ پاکستانی کرنیس میں 3 ار 30 کروڑ روپے بنتے ہیں۔الطاف حسین کے خلاف مقدمہ وفاقی وزیر امین الحق نےدائر کیا تھا، جب کہ ندیم نصرت، وسیم اختر اور فاروق ستار نے بھی اپنے بیان ریکارڈ کرائے تھے۔عدالت نے لندن میں موجود 6 پراپرٹیز کو ایم کیو ایم پاکستان کی لکیت قرار دے دیا ہے۔ ٹرائل کےدوسرےحصےمیں جائیدادوں سےہونیوالی آمدن زیرسماعت ہوگی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 2016 کے آئین کے تحت اصلی ایم کیو ایم ہے اور وہ لندن میں الطاف حسین کے زیر کنٹرول 6 پراپرٹیز کی اصل مالک ہے۔

متعلقہ خبریں