کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے فوری بعد انجن میں شدید خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنے والے غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو نقص دور کرکے دبئی روانہ کردیا گیا۔
ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر روانگی کے ٹھیک 11 منٹ بعد پائلٹ نے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر 10:18 بجے بحفاظت اتار لیا تھا۔ جہاز میں سوار تمام 168 مسافر محفوظ رہے جنہیں 9 گھنٹے بعد متبادل پرواز سے منزل کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔فنی خرابی کا شکار طیارہ 52 گھنٹے کراچی ائیرپورٹ پر موجود رہا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق بوئنگ 737 طیارے کے انجن کے پنکھے کے تین بلیڈ ٹیڑھے ہوگئے تھے جن کی مرمت کا کام گزشتہ روز مکمل کرلیا گیا تھا۔
