لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی اور ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی۔
