کراچی ( اے بی این نیوز )تیس ہزار تنخواہ لینے والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو نہیں ، سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے راہنما مفتاح اسماعیل نےکرا چی میں سیمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک قوم بن کر سب سے پہلے کمزور کی بات کی جائے، پاکستان میں 10 لوگوں کو نوکریاں چاہئیں تو 6 لوگوں کیلئے نوکریاں دستیاب ہیں ، پاکستان میں ہرسال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، کیا ہمارے پاس ان کے لیےسکول اور انا ج ہے؟
