اہم خبریں

پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نوا زنےچیئرمین پاکستان تحریک انساف عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں۔اتوارکوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ( ن )کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ کینسل کرنے والے اور خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں