اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ تصادم چاہتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لاہور ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنے کے لیے لگائی گئی لیکن لاہورمیں باقی تمام عوامی سرگرمیاں ہورہی ہیں صرف زمان پارک کو کنٹیرز رکھ کر گھیر لیا گیا ہے۔عمران خان نے لکھا کہ زمان پارک کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے وزیراعلی اور پولیس جھگڑا کرانے کے اشتعال دلانا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید مقدمات درج ہوں اس صورتحال سےالیکشن ملتوی کرانے بہانا ڈھونڈنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ الیکشن شیڈیول کا اعلان ہوچکا ہے اب دفعہ 144 کیسے لگ سکتی ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں سےکہتا ہوں اس جال میں نہ آئیں ہم نے ریلی کو کل تک کے لیے موخر کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں