اہم خبریں

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کی جانب جانیوالے تمام راستے سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارککی طرف جانیوالے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔مال روڈ انڈرپاس پر کنٹیینر لگا کر راستہ بند کر دیا،دھرم پورہ پل پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا،زمان پارک عمران خان کے گھر کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔۔لاہور شہر میں پی ایس ایل، میراتھن ریس اور پی ٹی آئی کی ریلی۔ پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی،پہلے 35 سےزائد کنٹینرز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے باہر پہنچا دیئے،ایس پی صدر و قار عظیم نے سندر سے کنٹینرز ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو بھجوائے،کنٹینرز زمان پارک آنے جانے والے راستوں پر لگانے کیلئے روانہ،مال روڈسمیت اطراف کی شاہر اہوں پرکنٹینرز لگانے شروع کر دئیے گئے،ٹیموں کے روٹ سٹیڈیم اور شہر کے دیگر حساس مقامات پر رینجرز تعینات کی جائیگی

متعلقہ خبریں