کراچی(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ارسلان تاج کے گھر داخل ہوئے ۔ گھر میں موجود سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما خرم شیر زمان اور راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تاہم ابھی تک مزید کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے
