پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار رضائیاں پورٹ قاسم کے لیے روانہ کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر 20 ہزار معیاری رضائیوں کی خریداری کی گئی ہے، امدادی سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرہ ممالک بھیجا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مزید 12 ہزار رضائیاں بھی جلد بھیجی جائیں گی۔
