اہم خبریں

ڈی آئی ٹی امتحانات میں ڈیوٹی عملہ کی نا اہلی اور مس کنڈکٹ نقل مافیا کے سرغنہ شفیع اللہ کوممنوعہ مواد سمیت پکڑ کر چھوڑ دیا

پشاور ( بیورورپورٹ ) خیبر پختونخوا ٹیکنیکل بورڈ تحت ڈی آئی ٹی امتحانات میں ڈیوٹی عملہ اور انسپیکشن ٹیم کی نا اہلی اور مس کنڈکٹ نقل مافیا کے سرغنہ شفیع اللہ ولد سلیم اللہ کوممنوعہ مواد سمیت پکڑ کر چھوڑ دیا۔ قانون اورضوابط کی دھجیاں اڑادی گئیں
،سٹوڈنٹس میں تشویش کی لہر ،اعلیٰ حکام سے سرغنہ کوگرفتارکرکے ایف آئی آر کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت جاری ڈی آئی ٹی کے امتحابات میں قانون اورضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں ،گورنمنٹ کالج آف کامرس نمبر 2زنڈوڈھیری صوابی روڈ مردان کے ذہین اورلائق سٹوڈنٹس انتہائی تشویش میں مبتلاہیں کیونکہ مذکورہ کالج میں پیر ز میں کھلے عام نقل ہو رہی ہے۔ اور امتحانی ہال میں نقل مافیا کا سرغنہ شفیع اللہ ولد سلیم اللہ رول نمبر 59976 کو ۔ کا نقل کا مواد، پاکٹس اور موبائل فون سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر چھوڑ دیا گیا۔ کالج سٹوڈنٹس کے مطابق نقل مافیا کا سرغنہ شفیع اللہ ولد سلیم اللہ پہلے بھی کئی بار جعل سازی ، دو نمبری اور دھوکہ دہی میں پکڑا گیا تھا لیکن امتحانی عملہ اور انسپکشن ٹیم کے ساتھ مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا ۔ ذہین اور قابل سٹوڈنٹس اور ان کے والدین نے اس صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے نقل مافیا کے اس سرغنہ شفیع اللہ ولد سلیم اللہ رول نمبر 59976 کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں