اہم خبریں

2018کے الیکشن میں جو واردات کی گئی اسے ریورس کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ 2018 کے عام انتخابات کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، اس میں جو کردار تھے وہ سامنے آ چکے ہیں۔سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا 2018 میں ہونے والی واردات کو ریورس کرنے کی ضرورت ہے، ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے، جو بھیانک کھیل اس ملک سےکھیلا گیا اس نے ایک نسل کی اخلاقی روایت کو برباد کیا۔ان کا کہنا تھا جو کچھ چار سال میں جو ہوا وہ 75 سال کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے، گزشتہ چار سالوں میں معاشی تباہی کی گئی، اس ملک میں گزشتہ چار سالوں میں زوال تیزی سے آیا، مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا قائداعظم محمد علی جناح پر لوگوں کو اعتماد تھا کیونکہ وہ سچے لیڈر تھے، اب حالات یہ ہو چکے ہیں کہ لیڈروں میں سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں