کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں بم دھماکے سے ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے ثقافتی مرکز تابعاں فرہنگ میں ملکی میڈیا کے اعزاز میں تقریب جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔صوبہ بلخ کے پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے کہا کہ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔افغان صحافی عاطف آریان نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے وقت بچوں کا ایک گروپ نغمہ گا رہا تھا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بلخ کے گورنر داؤد مزمل دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
