اہم خبریں

بھارت،گائے کا گوشت لے جانے کے شبہے میں ایک مسلمان قتل

پٹنہ(نیوزڈیسک)بھارت کی پولیس نے مشرقی ریاست بہار میں ایک مسلمان شہری کی موت کے سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر گائے کا گوشت لے جانے کا شبہے میں حملہ کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ نسیم قریشی کو گائے کا گوشت لے جانے کے شبہے میں ایک ہجوم نے حملہ کر دیا، جو بعد ازاں دم توڑ گئے ،پولیس نے بتایاکہ تازہ ترین واقعے میں متاثرہ شخص کو مبینہ طور پر 20 سے زائد افراد نے گھیر کر حملہ کیا۔بیان میں بتایا گیا کہ پولیس نے مداخلت کی لیکن نسیم قریشی ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بہار کے رسول پور پولیس اسٹیشن کے سربراہ رام چندر تیواری نے فون پر بتایا کہ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں