اہم خبریں

ظل شاہ کا ناحق خون پی ڈی ایم حکمران ٹولے کو لے ڈوبے گا: فیاض چوہان

لاہور (نیوزڈیسک) مرکزی رہنما تحریک انصاف وسابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کا ناحق خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔


تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ظل شاہ کے قتل پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ،اس بہیمانہ قتل پر حکمران گونگلوؤں(شلجم) سے مٹی جھاڑنے میں مصروف ہیں، ظل شاہ کا ناحق خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں اس قتل کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ رہزنوں سے عوام کو کیا گلہ، یہاں تو رہبروں کی نیت میں فتور ہے۔سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آل شریف کےلیےارسطوکادرجہ رکھنےوالےپرویز رشید کے ساتھ مل کر ظل شاہ کے قتل کے کور اپ کا بیانیہ ۔محسن نقوی تم نے اپنے چینلز کے ذریعے عزت دار لوگوں کے خلاف جھوٹی خبریں اور بیانیے تو بہت چلائے ہیں۔۔جن کا میں وزیر اطلاعات کے حیثیت سے گواہ ہوں

متعلقہ خبریں