لندن(نیوزڈیسک)لندن میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں ملیں۔لندن کی میفیلڈ روڈ پر گھر سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔خاتون کی عمر 47 سال اور بچوں کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی فیملی کو اطلاع دیدی گئی، پوسٹ مارٹم مناسب وقت پر ہوگا۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک معاملہ ہے اور ہم ان حالات کا تعین کر رہے ہیں جن کی وجہ سے یہ المناک واقعہ پیش آیا۔
