اہم خبریں

کیرالہ، بھارتی ایئرلائنز عملے کا رکن بحرین سے سونا اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کیرالہ(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئرلائنز کے عملے کا رکن بحرین سے سونا اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کےشہر کوچی میں ائرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کے عملے کا ایک رکن بحرین سے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔بحرین سے آنے والے کیبن کریوکے رکن شافی شرف نے اسمگلنگ کیلئے سونا اپنی کلائیوں کے گرد لپیٹ رکھا تھا، تاہم کسٹم حکام نے ائرپورٹ پہنچنے پراسے حراست میں لے لیا۔شافی شرف نے اپنے بازوؤں کے گرد ایک ہزار 487 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا، اور اس کا منصوبہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف لپٹا سونا شرٹ کی آستین سے ڈھانپ کر کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہ رکھنے والے مسافروں کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔تاہم کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی آئیرلائنز کی بحرین سے کوچی آنے والی پرواز کے عملے کا رکن اپنے ساتھ غیرقانونی طورپرسونا لے کرآرہا ہے، جس کی بنیاد پر شافی شرف کو ائرپورٹ پہنچنے پرگرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں