ہیمبرگ (نیوزڈیسک) مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے تقریباً 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اب بھی عمارت کے اندر زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہو سکتا ہے۔ جرمنی کے ایک چرچ میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تقریباً 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پیش آیا۔ پولیس اور طبی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کیں۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا کہ کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، کچھ کی موت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’تاحال جرم کے محرک کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔‘‘پولیس نے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ’سنگین خطرے‘ کے لیے الارم بجا دیا۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اسی کے ساتسھ پولیس نے حملہ آور کا نشانہ بنی عمارت کے قریب والی سڑک کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مجرم عمارت میں چھپا ہو سکتا ہے یا ہو سکتا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکا ہو۔
