اہم خبریں

رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی اگلی فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد اداکاری سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم اینیمل کے بعد میں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی میں اس وقت کسی اور فلم میں کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ بحیثیت اداکار میں اور فلم انڈسٹری کہاں کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں