ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے حیدرآباد میں اپنی فلم پراجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کا میرے لیے فکرمند ہونے اور اپنی نیک خواہشات کرنے کے لیے شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ میں آرام کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی دعاں سے اب پہلے سے بہتر ہوں۔















