اہم خبریں

کنگنا رناوت کا نواز الدین کے خاموشی توڑنے پر خوشی کا اظہار

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نواز الدین صدیقی کے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق خاموشی توڑنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے الزامات پر نواز الدین کے بیان پر کنگنارناوت نے ردعمل دیا اور کہا کہ خاموشی ہمیشہ ہمیں سکون فراہم نہیں کرتی۔ بالی ووڈ کوئین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب نواز الدین نے اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات پر لب کشائی کی۔ اپنے انسٹاگرام پر نواز الدین نے اپنا بیان جاری کیا، جس پر کنگنا رناوت نے جواب دیا کہ یہ بہت ضروری تھا، خاموشی ہمیشہ ہمیں سکون فراہم نہیں کرتی، میں اس بیان کے اجرا پر خوشی ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میں اداکار کی اہلیہ سے کبھی نہیں ملی، لیکن جس طرح بنگلے پر قبضہ کیا گیا اور نواز الدین کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی،وہ سڑک پر کھڑا ہے اور اس کی ویڈیو بنا ئی جارہی ہے، یہ سراسر بدمعاشی ہے۔

متعلقہ خبریں