نیدرلینڈ(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارکیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو عالمی سطح پر بھی کافی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، حال ہی میں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں اسے گایا ہے۔ایما ایک ڈچ گلوکارہ ہے اور ان کے انسٹاگرام پر 58 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز اور 17 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ اکثر مشہور گانوں کو اپنی آواز میں گاکر داد وصول کرتی ہیں۔ڈچ گلوکارہ نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا جس پر مداحوں نے خواب سراہا تاہم کچھ صارفین نے کیفی خلیل کی آواز میں ہی اس گانے کو بہتر سمجھا۔
