اہم خبریں

الیکشن کمیشن کی پنجاب میں 30اپریل سے 7مئی کے درمیان انتخابات کی تجویزصدر کو ارسال

لاہور (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میںالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو خط ارسال کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ بھیج دیا ۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے30اپریل اور 7مئی کی تاریخیں تجویز کردیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے مورخہ 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔ ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا کے جواب کے منتظر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیے گئے خط کی منظوری کے بعد پولنگ کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں