لاہور( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجدشعیب کی قابلِ مذمت گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ سرپرستوں کی آشیرباد سے تبدیلی سرکار کی سازش سےجنم لینے والے مجرموں پرمشتمل سفّاک بندوبست کو بچانے کیلئے پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو پوری طرح تباہ کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہر شہری حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہو اور پاکستان کو پاتال میں اترنے سے بچائے۔















