اہم خبریں

فلپائن میں چھوٹا طیارہ آتش فشاں پہاڑ پر جا گرا، 4افراد ہلاک

منیلا(اے بی این نیوز)فلپائن میں سیسنا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 4افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے،فلپائنی سول ایوی ایشن کا کہنا تھاکہ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کارروائی شروع کی اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ پر سے ملا، حادثے میں ہلاک ہونے والے دو آسٹریلوی شہری پاور کمپنی میں انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں