اسلام آباد (نیوز ڈیسک):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کی حفاظت فطرت کی بحالی کے لئے اہم اورکرہ ارض کی حفاظت کے لیے اجتماعی عزم کی عکاس ہے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2030 تک کرہ ارض کے ایک تہائی حصے کی حفاظت کا معاہدہ یو این کوپ 15 میں طے پایا جو تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کی حفاظت فطرت کی بحالی کے لئے کلید اور کرہ ارض کی حفاظت کے لیے انسانیت کے اجتماعی عزم کی عکاس ہے۔