اہم خبریں

شاہد آفریدی کا شاہین شاہ آفریدی کو لائن لینتھ بہتر کرنے کا مشورہ

لاہور (اے بی این نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو لائن لینتھ بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا ، سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین کو گیند کی لائن اور لینتھ ٹھیک کرنا پڑے گی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹمپ سے بہت دور بولنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں رنز پڑرہے ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو وسیم اکرم کی طرح اسٹمپ میں گیند کو اندر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ اننگز کے اختتامی اوورز میں یارکر کی کوشش میں فل ٹاس گیندیں کروا رہے ہیں جس سے حریف ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔شاہد خان آفریدی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ابھی بہت کر کٹ کھیلنا ہے اس لئے لائن لینتھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں