کرسک( اے بی این نیوز )روس کے علاقے کرسک میں خندق میں آگ لگنے سے 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے کرسک علاقے میں ایک خندق میں آگ بھڑک اٹھی۔روسی ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے 6 فوجی آگ لگنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بتایا گیا کہ آگ آتش گیر مواد کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے باعث لگی۔















