لاہور(نیوزدیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کوئی کال نہیں دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نہیں بلایا گیا، از خود ہزاروں کی تعداد میں عوام پہنچے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیل بھرو تحریک میں فی الحال میں گرفتاری نہیں دونگا،عمران خان نے لاہور کے ذمے یہ کام لگایا ہے ۔















