اہم خبریں

کراچی،ڈکیتی کے دوران سرکاری اہلکار کا قتل، ملزم ایک ماہ بعد گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں سرکاری اہلکار کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں سرکاری اہلکار کو ڈکیتی کے دوران شہید کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان غنی عرف بلوچ، اورنگی ٹاؤن اور اطراف میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم نے 18 جنوری کو سائٹ کے علاقے میں واردات کی تھی، مزاحمت پر ملزم نے سرکاری اہلکار کو زخمی کیا اور موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ خبریں